اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا کہنا تھاکہ ’ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ خان صاحب کے اکاؤنٹ کو باہر سے کوئی آپریٹ کررہا ہے ، عمران خان پابند سلاسل ہیں وہ اپنا اکاؤنٹ خود تو نہیں چلاسکتے تو یہ کام پارٹی کو کرنا پڑتا ہے اور پارٹی ہی خان صاحب کی ٹوئٹس کرتی ہے، ان کی اپروول سے کرتی ہے، ان کی انڈوسمنٹ سے کرتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اس میں ایسی کوئی دو رائے نہیں ہے، اب اس کو جتنا کھینچ لیں بال کی کھال اتار لیں وہ ان کی مرضی ہے‘۔اس موقع پر اینکر نے سوال کیا کہ’آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹوئٹر پر جو آتا ہے وہ خان صاحب کی ہدایات پر آتا ہے اور پارٹی پالیسی ہوتی ہے؟ اس پر زین قریشی نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہی ہے‘۔دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ویڈیو پر جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی اے نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم سے کہا تھا کہ وہ اپنے وکلا کے بغیر شامل تفتیش نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں