عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق ہمشیرہ علیمہ خان کا اہم بیان آگیا

روالپنڈی/لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان اور بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملنے والی اے سی سہولت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں وہ سہولیات میسر نہیں جن کی فہرست جیل انتظامیہ نے عدالتوں میں پیش کی ہے.

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اے سی فراہم نہیں کیا گیا انہوںنے کہا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی ویڈیو فوٹیج نکالی جائیں علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے کیسوں کا فیصلہ نہیں ہوتا تو سوالات انہیں گے.

دوسری جانب لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤکے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے عدالت نے کورکمانڈر ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤکے مقدمات میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی. لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی عدالت نے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 7 جون تک توسیع کر تے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاءکو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close