اہم حکومتی شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اہم حکومتی شخصیت نے استعفیٰ دے دیا۔۔۔پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی ہوگئے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے پولیو کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔اطلاعات کے مطابق حکومت نے چند روز قبل پولیو پروگرام کیلئے حکومتی عہدے دار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ کو پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔پاکستان میں اب تک 39 اضلاع کے 153 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ملک میں اب تک پولیو سے تین بچے متاثر ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close