لاہور (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 28 مئی کو سائفر کیس فیصلے کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیاورنہ مسلم لیگ (ن) نے اس دن پہلے کبھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدت کیس میں جج صاحب نے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا، مخالف وکیل نے آج فیصلہ نہ دینے کی استدعا کی‘عدالت کے اندر کھڑے ہوکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی، عدالت کے اندر نازیبا الفاظ استعمال ہوئے، کمرۂ عدالت میں ہماری خواتین بھی موجود تھیں۔شہبازشریف نے کل تقریر میں عدلیہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے، شہباز شریف جعلی وزیراعظم ہیں، نیب نے بحریہ ٹاؤن پر چھاپہ مارا اور وہاں سے القادر کا ریکارڈ تلاش کرتے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں