اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے ابتری کی طرف جارہے ہیں، چند ماہ میں ڈالر 350 پر جائے گا، بجلی کا یونٹ بھی 100 روپے کا ہوگا۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سرمایہ کار ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی دیکھتے ہیں، وہ دیکھتے ہیں کہ تنازعے کی صورت میں وہ کونسی عدالت میں جائیں گے، ’پاکستان کی عدالتوں کا وہ دیکھتے ہیں تو پھر وہ کہتے ہیں کہ جی یہاں پہ تو عدالتوں میں انٹیلی جنس ایجنسیز کا دباؤ بہت زیادہ ہے اور وہ پروف لاتے ہیں کہ جی آپ کے جج صاحبان کی طرف سے یہ لیٹرز ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ دو سالوں سے پوری دنیا کو کہہ رہا ہوں کہ ملک میں تیل اور بجلی کی قیمتیں کس سطح تک پہنچیں گی، 17 روپے بجلی کا ایک یونٹ دو سال پہلے تھا، آج 85 روپے ہے اور اس سے آگے 100 روپے تک جائے گا، ڈالر اگلے چند مہینوں میں تقریباً 350 روپے تک جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں