اضافی گندم کی درآمد میں ملوث افسران کے خلاف گھیرا تنگ ، سخت کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے اضافی گندم کی درآمد میں ملوث افسران کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، سیکرٹری تجارت صالح فاروقی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔معطل افسران کے خلاف سول سرونٹس ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت انکوائری کی جائے گی۔یاد رہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسران کو ناقص منصوبہ بندی اورغفلت برتنے کا ذمہ دار قراردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close