لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خلاف ججوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ جسٹس محمد وحید خان وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔توہین عدالت کی درخواست اشبا کامران نامی خاتون نے دائر کی ہے جس میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججوں کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں