عمران خان کو جیل میں پر تعیش سہولیات فراہم ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے پرتعیش قیدی ہے، جیل ایسے جیسے کوئی ہوٹل بک کروایا گیا ہے، 7 کمرے ، ایکسرسائز مشین ،ڈاکٹرز،ملازمین، کُک اور دیسی گھی والے کھانے سب میسر ہے، غیرملکی جریدے میں شائع آرٹیکل میں غلط معلومات ہیں، کیسز میں ریلیف لینے کیلئے آج کل عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیا، پاکستان کے اداروں اور عوام میں تقسیم پیدا کی جارہی ، آج کل عدلیہ پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، تاکہ کیسز میں ریلیف مل سکے، عدلیہ پر پریشر ڈال کر ریلیف لینے کی زبردست اسٹریٹجی ہے، یہ سب کرنے کی وجہ پاکستان میں جتنی افراتفری اور عدم استحکام ہوگا اس میں ہی ریلیف کی گنجائش نکلے گی، یہ سمجھتے ہیں شاید عمران خان کو کندھوں پر بٹھا کر پھر کوئی وزیراعظم ہاؤس لے جائے۔

عمران خان کے تمام کرتوت معاف کردیئے جائیں، جیسے پہلے اسٹے پر اسٹے اور سہولتیں ملتی رہیں۔ غیرملکی جریدے میں شائع آرٹیکل کی تصدیق ہونی چاہیئے تھی، آرٹیکل میں غلط معلومات ہیں، آرٹیکل میں وہ چیزیں جن کا حقیقت سے تعلق نہیں، عمران خان سزا یافتہ قیدی ہے، پاکستان کی تاریخ واحد سزا یافتہ قیدی ہے جس کے پاس 7 کمرے ہیں، ایکسرسائز مشین ہے، کُک اور دیسی گھی والے کھانے ملتے ہیں، ڈاکٹرز ہیں اور 24 گھنٹے کیلئے ملازمین دستیاب ہیں، اس کے باوجود جھوٹ بولنا ان کی پرانی عادت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close