عدالت نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور کرلی۔عدالت کی جانب سے جیل انتظامیہ کو اس حوالے سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لینے کا حکم بھی دیا گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بشریٰ بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں لہٰذا ہفتہ وار ملاقات کروانے سے متعلق درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close