آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کی،عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ نے کہاکہ پراسیکیوشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شواہد پیش نہیں کر سکی،ٹرائل کورٹ نے اے ایس آئی ظہور احمد کو 3سال قید کی سزا سنائی تھی،اے ایس آئی ظہور احمد کی گمشدگی سے متعلق خبریں اور ٹوئٹس بھی عدالت میں پیش کی گئیں،حامدمیر، ریحام خان اور اسد علی طور کے ٹوئٹس عدالت میں پیش کئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نےسزا معطلی کی متفرق درخواست منظور کرلی،اے ایس آئی ظہور کو 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close