این اے 48میں مبینہ دھاندلی ، پی ٹی آئی امیدوار اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے فارم 45میچ کر گئے ، ن لیگی رہنما پر جرمانہ

اسلام آباد(پی این آئی)این اے 48میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کے فارم 45میچ کرگئے۔

این اے 48میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،الیکشن ٹریبونل نے جیتنے والے لیگی رہنما راجہ خرم نواز اورریٹرننگ افسر این اے 48پر بھی 15،15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ این اے 46کی حد تک کیس کی سماعت ابھی باقی ہے۔الیکشن ٹریبونل نے دوران سماعت مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار کے فارم 45کا موازنہ کیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کے فارم 45میچ کرگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close