نیب ترامیم کیس، چیف جسٹس نے عمران خان سے متعلق کیا حکم جاری کر دیا؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم سے متعلق اپیل پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو کیس کی تیاری کیلئے مواد اور وکلاء سے ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم سے متعلق حکومتی اپیل پر سماعت کی جبکہ جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے کیس پر بات کے بجائے آٹھ فروری کے الیکشن کو ڈاکہ قرار دیا تو عدالت نے غیر متعلقہ گفتگو سے روک دیا۔ عدالت عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو کیس کی تیاری کیلئے مواد اور وکلاء سے ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران کیس میں حکومتی وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ عدالت نے ریمانڈ کی مدت بڑھانے کے نئے نیب آرڈیننس پر سوالات اٹھائے اور ساتھ ہی ججز نے وزیراعظم کی جانب سے کالی بھیڑیں کہنے کا جواب بھی دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close