نامور سیاستدان کی گاڑی پر فائرنگ

کوئٹہ (پی این آئی)رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدر خالد مگسی پر بلوچستان کے علاقے نوتل کے قریب فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر نوتل کے قریب فائرنگ کی گئی جس میں وہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔قاتلانہ حملے پر خالد مگسی کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔نوابزادہ خالد مگسی باپ پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close