اسلام آباد(پی این آئی)ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کے مثبت اثرات آنا شرو ع ہو گئے ہیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں، ان افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانےپرسمز بحال کی گئیں، اب تک 65 ہزارنان فائلرزکا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سےشیئر کیا گیا،ٹیلی کام کمپینوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمزبلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ، مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی ، انکم ٹیکس جنرل آرڈر کےتحت ان افراد کی سمزبتدریج بند کرنےکا فیصلہ ہواتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں