رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کس گاڑی میں آئے تھے؟اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن حملہ کیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کے 2 کلو میٹر اطراف کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نے 2 کلو میٹر تک کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں نے کالے رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی، خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہوکر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے۔تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے مکمل روڈ کی تفتیش جاری ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی چھان بین جاری ہے۔واضح رہے کہ 21 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ رؤف حسن پر کیے گئے حملے کے حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بیان میں بتایا تھا کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close