عمران خان کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات ختم کی جائے، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت میسر ہے، اسے ختم کی جائے، ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اس کی تردید سامنے نہیں آئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے زور دیا کہ عمران خان سے متعلق وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں، میں نے کل وہ باتیں کیں جو بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کنفیوژن کا شکار ہیں انہیں ملک کے خلاف لانچ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےدورمیں اربوں روپےکےقرضےمعاف کیےگئے، بانی پی ٹی آئی کا سسرال اسرائیل میں ہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ محکمہ ایکسائزمیں سہولیات کی فراہمی کےلیےاقدامات کیےہیں، جعل سازی روکنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں، خواتین کے لیے مخصوص کاؤنٹربنانے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close