عدالت میں وکلا کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد خاورمانیکا کا پہلا بیان آگیا

اسلام آباد (آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ ہمیں اس چھپے ہوئے نکاح کا نہیں پتہ تھا،عدالت سے نکلا تو گالیاں دی گئیں اور اسی دوران حملہ ہو گیا،میری تربیت ایسی نہیں کہ میں غلیظ زبان استعمال کروں،عدالت کے اندر میں نے کسی قسم کی کوئی غلط بات نہیں کی۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا کہ عدت کیس میں ہمیشہ پیش ہوا ہوں،میری تربیت ایسی نہیں کہ میں غلیظ زبان استعمال کروں،عدالت کے اندر میں نے کسی قسم کی کوئی غلط بات نہیں کی،ہم ماں بیٹیوں والے کہاں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے گھر وزیراعظم بننے آئے تھے؟ عدالت سے نکلا تو گالیاں دی گئیں اور اسی دوران حملہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چھپے ہوئے نکاح کا نہیں پتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close