خاورمانیکا پر حملہ کرنیوالے وکلا کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کاتشدد کرنیوالے وکلا کا لائسنس معطل کرنے کا مطالبہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ احاطہ عدالت میں خاور مانیکا پر حملہ کرنیوالے وکلاء کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن وکلا کو میں جانتا ہوں حملہ آور ان میں سے نہیں تھے، کسی وکیل کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر ہاتھ اٹھائے اسے وکلاء کا لائسنس فوری معطل ہونا چاہیے ۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کے عمران خان کے اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹس پر دی گئی وضاحت پر کہا کہ ’جب سے ٹوئٹ ہوتے ہیں، وہ عمران خان صاحب کے ٹوئٹس ہوتے ہیں اور وہی اپروو (منظور) کرتے ہیں‘۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کنفرم کرسکتا ہوں کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی نہ ہونے جارہی ہے، یہ افواہیں ہیں۔ جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close