اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو وہ ملک نہیں چلا کرتے، حکومت اتنے ہی دن چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں۔
انہوں نےکہا کہ بنیادی معاملات کو درست کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میاں نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی مہربانی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں ان کا ذکر کیا مگر جو سیاست انہوں نے چنی ہے وہ اس سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سے 35 سالہ تعلق ہے، ان سے یہ دوستی قائم رہے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اتنے دن ہی چلےگی جتنے دن لانے والےچاہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں