چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کون ہوگا؟ حکومت نے مشروط رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضا مند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیز کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طے پا گیا جس کے تحت قومی اسمبلی کی 12 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مسلم لیگ ن کو ملے گی جبکہ 9 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہ سنی اتحاد کونسل سے ہوں گے۔پیپلز پارٹی کو 7 اور جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کو ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کو 2 ، ق لیگ اور بی اے پی کو ایک ، ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی دی جائے گی۔قومی اسمبلی میں خالی نشستوں کی وجہ سے 3 قائمہ کمیٹیز خالی رہیں گیا اور جس پارٹی کو نشستیں ملیں گی قائمہ کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی۔حکومت پی اے اسی کی سربراہی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند ہوگئی ہے تاہم، چیئرمین کیلئے 3 میں سے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close