شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن)سے علیحدگی کی وجہ بتادی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے، اُس سے متفق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کامینڈیٹ مشکوک ہو تو ملک نہیں چلاکرتے،ہمیں اس بنیادی معاملات کو درست کرنا پڑے گا ورنہ مشکل آئے گی،سینئر سیاستدان نے کہاکہ میاں صاحب سے 35سال کا تعلق ہے، ذاتی تعلق ہے، رہے گا، میاں صاحب نے بات کردی مہربانیم ان کی بڑائی ہے،میاں صاحب وضع دار آدمی ہیں،ان کاکہناتھا کہ اس سیاست سے متفق نہیں جس کا چناؤ مسلم لیگ ن کیا ہے،عوام کی رائے کے حق میں ہوں،حکومت اتنے دن ہی چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کو زیادہ جانتا نہیں ہوں،ایس آئی ایف سی کا مقصد کیا ہے وہ بھی سمجھ نہیں آتا، بحرحال اس کیلئے دعاگو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں