عمران خان کو تمام کیسز میں ریلیف ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کو سب کیسز میں ریلیف ملنے جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے کیسز انتہائی بے ہودہ ہیں،سائفر کا کیس توبالکل صفر ہے، توشہ خانہ کا کیس 5 منٹ میں اڑ جائے گا،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا پتہ نہیں،دباؤ ڈالنے والے پر توہین عدالت لگنی چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ججز کے پاس بڑا ہتھیار ہے۔ججز کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، ججز کاخط سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے سے بات کھلی ہے۔عمران خان کیخلاف تمام مقدمات بے بنیاد قائم کئے گئے ہیں ۔سارے کیسز صرف مفروضات کی بنیادپر بنائے گئے ہیں ۔یاد ہے کہ سینئر قانون نے کچھ عرصہ قبل بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیںجلد معطل ہو جائیں گی۔لاہور ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔

پراسیکیوشن کے وکلاءکو ملزم کا وکیل مقرر کرایا گیاتھا۔ان کا مزیدکہنا ہے کہ ملزم کا 342 کا بیان لیے بغیر سزا دی گئی تھی۔ سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر ان کے دستخط ہی نہیں تھے۔انہوں نے کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہو ئی تھی۔ ملزمان کو بغیر موقع دئیے سزا دی جاتی ہے۔