اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے 15 دن بعد اسلام آباد سے لاپتا شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیرکورٹ کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی پولیس رپورٹ پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے جسٹس محسن نے ریمارکس دیے کہ کسی کو ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریںفاضل جج نے کہا کہ ہم نے کچھ سوالات اٹھائے تھے جن کے جواب آنا باقی ہیں ہم نے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے۔
قبل ازیں سماعت کے آغاز پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احمد فرہاد گرفتار اور دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں