ذوالحج کا چاند ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند7جون جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔

اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ سات جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز کا بتانا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔ چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی، یعنی 10 ذو الحج عید الاضحٰی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔تاہم پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close