اسلام آباد (پی این آئی)مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2024-25 کا بجٹ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ سے قبل اسکولز میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔بجٹ میں مشقی کتابوں ، پنسل اور پین پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔بین الااقومی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا تھا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے حکام بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں