عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں بڑی سہولت مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو سہولیات فراہم کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان ، بشریٰ بی بی اور سائفر کیس میں قید شاہ محمود قریشی کو بھی روم کولر مل گیا، دیگر قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کو مشروبات بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہائی پروفائل دہشتگردوں کی بیرکوں میں ٹھنڈا پانی موجود ہے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں