موجودہ حکومت کتنے سال پورے کرے گی؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیلنجز کے بغیر اقتدار نہیں ملتا، حکومت 5 سال پورے کریگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیلنجز ہمیشہ ہوتے ہیں، محنت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صدارت نواز شریف کا حق تھا انہیں مل گیا۔واضح رہے کہ نواز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مدمقابل کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close