سینئر ن لیگی رہنما نے نیب قانون میں ترمیم کی ڈٹ کر مخالفت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی۔

اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 14 روز کا جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جاسکتی، آرڈیننس واپس لیا جائے۔خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے بے گناہ اس قانون کا شکار بن چکے ہیں، مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب قانون ایک آمر نے بنایا جسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سےکم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔

close