پی ٹی آئی کےدو بڑے رہنماوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائدکر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام پنجاب پولیس کی سفارش پر شامل کیے گئے۔ہم نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے مراسلے کے مطابق دونوں رہنماں پر پاکستان پینل کوڈ 290 اور 291 کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ دونوں ممبران قومی اسمبلی نے کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close