مقتول صحافی نصراللہ گڈانی کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

ویب ڈیسک(پی این آئی)امریکی پاکستانی اور ری پبلکن رہنما علی شیخانی نے سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو میں قتل کیے جانے والے صحافی نصراللہ گڈانی کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔

ٹیکساس سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے علی شیخانی نے مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دل بھی نصراللہ گڈانی کے لواحقین کی طرح افسردہ ہے۔علی شیخانی نے مقتول صحافی کے لواحقین کو فوری طور پر ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ قلم کی عظمت کا علم بلند کرنے والوں کیلئے یہ چھوٹا سا نذرانہ ہے۔امریکی پاکستانی کاروباری شخصیت علی شیخانی نے کہا کہ وہ چند ہی روز میں پاکستان آئیں گے اور لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے۔علی شیخانی نے اسی ماہ کے وسط میں کراچی کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی تھی اور آئی ٹی مارکی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات کی سہولتوں کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close