لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟وفاقی وزیر نےآسان حل بتادیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری روکنے سے ہی ممکن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم نے مل بیٹھ کر مسائل پر بات کر کے ان کاحل نکالا ہے ،آج پورے پاکستان کےعوام اور ملک کیلئے خوش آئند دن ہے۔ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ہوں گے۔ سیاسی مخالفت کے باوجود پاکستان کے ایجنڈے کو سب نے تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نےایک دوسرے کو اپنے، اپنے پلانز بتائے ہیں، مل بیٹھ کربجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبے کیلئے ایک ماڈل بنایا گیا ہے،جسے دوسرے صوبوں میں بھی لے کر جائیں گے، اس ماڈل سے بجلی چوری کو کم کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز محکمے کی کوتاہی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں، پاکستان میں بجلی چوری ایک سنگین معاملہ ہے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری روکنے سے ہی ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close