پشاور(پی این آئی) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا وزیراعظم کی جانب سے 28 مئی چھٹی کے اعلان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ قوم اگر کل مقررہ وقت سے2 گھنٹے زیادہ کام کرتی تو زیادہ مضبوط اور پائیدار پیغام جاتا،اس وقت قوم کا ایک ایک لمحہ اور دن قیمتی ہے،ڈگمگاتی معیشت کو اس طرح شبانہ روز چھٹیاں دینا زیب نہیں دیتا، چھٹی دینے کا مقصد یا فوائد بتا دیئے جائیں تو بہت مہربانی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں