لاہور(پی این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو تفتیش کے لیے 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے، پولیس نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کرنی ہے، تفتیشی کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں