اے ایس پی شہر بانوکو کہاں تعینات کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر بانو کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا۔

پولیس سروس گریڈ 17 کی سید ہ شہر بانو نقوی کو وزیر داخلہ کی پی ایس او تعینات کردیا گیا ہے ، شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں،محمد شاہ رخ خان بطور اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی آفیسر وزیر داخلہ کے ساتھ خدمات انجام دیں گے،پولیس سروس گریڈ 17 کے محمد شاہ رخ خان اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close