اسلام آباد ( پی این آئی) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نئے من گھڑت کیسز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، موجودہ حکومت عمران خان سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نئے من گھڑت کیسز بنانے کی تیاری کی جارہی ہیں۔ موجودہ حکومت عمران خان سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ماضی میں بھی جعلی کیسز میں سرخروح ہوئے ہیں اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی ہیں۔ آئیندہ بھی عوام کے سامنے زلیل اور جھوٹے ثابت ہونگے۔ عمران خان پاکستان کا واحد محب وطن اور ایماندار لیڈر ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کیلئے اپنا خلوص اور محب وطنی ثابت کی ہے۔ ہم ان من گھڑت کیسز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیوں کی سماعت کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کا کارروائی کو جلد سے جلد آگے بڑھانے اور سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیرآئینی قرار دیے جانے کے باوجود گزشتہ ایک سال سے ملٹری جیلوں میں ناحق قید بےگناہ نوجوان ریاستی ظلم اور فسطائیت کی زد میں ہیں، 24 اپریل کو کیس کی گزشتہ سماعت پر لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا مگر مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا، ملٹری حراست میں غیر آئینی طور پر قید افراد کے ساتھ روا رکھے جانے والے انسانیت سوز سلوک کے باعث ان کے اہلخانہ شدید تکلیف اور کرب میں مبتلا ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں