تازہ ترین

شہباز شریف کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنایا گیا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق پارٹی صدر کا انتخاب کل فلیٹیز ہوٹل میں بلائے گئے مرکز ی کونسل کے اجلاس میں کیا جا ئے گا ۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی آئین کے مطابق پارٹی صدارت کیلئے عمل شروع کر دیا گیاہے ، سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کا استعفیٰ بطور صدر منظور کر لیا ہے ۔ شہبازشریف نئے صدر تک کے انتخاب تک وہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور وہ بطور قائم مقام صدر تقرر کر دیا گیا، پارٹی آئین کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے الیکشن کمیشن مقرر کیا جس میں میرے ساتھ معزز ممبران ہیں دائیں اور بائیں جانب موجود ہیں۔

انہوں ے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو شیڈول جاری کیا اس کے مطابق آج 27 مئی کو صبح نوبجے سے لے کر پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی کا اجراء کیا گیا ، آج 1 1 کے قریب کاغذات نامزدگی جاری کیئے گئے ، کل صبح 28 مئی کو دس بجے سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کیئے جائیں گے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر کوئی کسی وجہ سے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کر سکا تو کل بھی اجراء ہو سکے گا، کل ہی انہیں 12 بجے سے پہلے جمع کروانے ہوں گے ، ایک بجے جمع ہونے والے پیپرز کی سکرونٹی کی جائے گی ، ان کا موقع پر حاضر ہونا ضروری ہوگا، 2 بجے کے بعد اڑھائی بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں اور 3 بجے فائنل لسٹ کو مرتب کر دیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں