گرین میٹرز پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ

لاہور(پی این آئی) لیسکو نے سولر سسٹم میں نصب ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، کمپنی صارفین کیلئے گرین میٹر زکو اے ایم آر میٹرز سے تبدیل کرے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ لیسکو آئندہ گرین کی بجائے اے ایم آر میٹرز کی تنصیب کے لیے این او سی جاری کرے گا،لیسکو اے ایم آر میٹر 42 ہزار روپے کی لاگت سے نصب کرے گی،اے ایم آر میٹرز لگنے سے صارفین کو چھ سے سات ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے ۔لیسکو نے مختلف علاقوں میں سولر کنکشنز پر اے ایم آر میٹرز لگانے کا کام شروع کر رکھا ہے ،اے ایم آر میٹرز کی مدد سے بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی،اے ایم آر میٹر کی تنصیب سے اووربلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close