کور کمیٹی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت کہاں پہنچ گئے ؟پہلا بیان جاری

دبئی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج کل میں متحدہ عرب امارات میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور گھنٹوں اکٹھے رہنا واقعی سکون کا باعث ہے۔میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا اور ساتھیوں کے ساتھ گھنٹوں اکٹھے رہنا واقعی آرام دہ اور معاون ہے۔ سیاسی ہلچل اور میڈیا کے طعنوں سے بہت دور، اماراتی ریگستان میری روح کو تقویت بخش رہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ متحدہ عرب امارات میں سیاسی اجتماعات کے لئے مجھ سے رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ میرا نجی دورہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اس نجی دورے کے دوران فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔ ’تیراکی، جم، مالز، عربی کھانے اور کافی میرے شراکت دار ہیں‘۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں مزید کچھ دن رکنے کا ارادہ ہے، میں اپنے بہترین موڈ میں اور صحت مند ہوں۔ ’اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں، اس لئے مجھے اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں‘۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close