اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور اُن لوگوں کو جن کا اقتدار پر جھوٹا، غاصبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے جھلسا کر رکھ دے گا۔۔۔۔ سابق صدر نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے بیان پر اپنا ردعمل دیا ہے جنہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُن پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ ہے لیکن وہ استعمال نہیں ہوں گے۔۔۔۔ موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عارف علوی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ جائے گا مگر نقصان کس کو پہنچے گا؟۔۔۔۔
بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، وہ جنھوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب باہر رکھا ہوا ہے۔ ہم وفادار پاکستانی جنھوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ہم بھی دیکھیں گے کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو۔۔۔۔ قوموں کی برادری میں عزت کے ساتھ کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے۔۔۔۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس جھوٹی، سفاک، غیر قانونی اور جابر حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر بھی تعمیر کر دیں گے اپنے وطن کو۔۔۔عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس مٹی کے کا ایک انتہائی بہادر، دلیر، قابل فخر فرزند، محنت کش عوام کے دلوں کا سپریم کمانڈر عمران خان کھڑا ہے، قیادت کر رہا ہے اور منزل تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں