ہری پور(پی این آئی)گورنمنٹ گرلز اسکول میں آگ لگ گئی۔۔۔گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں آگ لگ گئی جس نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کے دوران تقریباً 900 سے ہزار تک طالبات اسکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ایم اے ہری پور اورغازی سے فائربریگیڈکی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں، آگ لگنے کے واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فائربریگیڈکی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں مقامی افراد بھی شریک ہیں، پہاڑی علاقہ ہونےکےباعث فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوپہنچنے میں دشواری ہے۔ریسکیو کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں