وفاقی بجٹ ، سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی بجٹ ، سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ۔۔۔آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت صحت کاکہنا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات مرتب ہو رہی ہیں،وزارت صحت کو سگریٹ پر ٹیکسز کی سفارشات بھجوائی گئیں ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ مہنگا کرنے کی سفارشات تیار کیں،وزارت صحت سفارشات رواں ہفتے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے،حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127روپے مقرر کی،حکومت سگریٹ پیکٹ پر 120روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لےرہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close