اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا، اس دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، اس دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ایک جھنڈے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو ملک …
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں