جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)جماعت اسلامی نے عید الاضحیٰ کے بعد آئین کی بالادستی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 2 روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد منصورہ میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں پاکستان مشکلات کا شکار ہے، 76 سال سے ہم مختلف غلامیوں میں مبتلا ہیں، ملک پر اشرافیہ قابض ہے جس وجہ سے یہ ملک ترقی نہیں کرپایا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی بھی آزاد نہیں ہے، کشمیرسےمتعلق سودے بازی کے معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے، نوازشریف اور بھارت کا کلچرایک ہوگا ہمارا نہیں، یہ لوگ ہمیں بھارت کا غلام بنانا چاہتےہیں، بھارت سےدوستی کرنا امریکی ایجنڈا ہے، امریکی آشیرباد اور فارم 47 والے بھارت سےدوستی کی ہی بات کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، فلسطین کے معاملے پر جنوبی افریقہ عالمی عدالت گیا پاکستان کیوں نہیں ؟ پاکستان کو جنوبی افریقا کےعالمی عدالت جانے پرشرم نہیں آئی؟ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی والے رسمی باتوں کی بجائے حماس کوتسلیم کریں، ان کو تو اسرائیل کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں