اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشام میں چینی باشندوں پر حملہ تحریک طالبان پاکستان نے کیا، حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور یہ سارا آپریشن افغانستان سے آپریٹ کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوتے بتایا کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجنیئرز پر ہونےو الا خود کش حملہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے کیا، اور یہ سارا آپریشن افغانستان سے آپریٹ کیا گیا جس کے ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ دہشتگردانہ حملے میں ملوث مرکزی کرداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ چینی باشندوں پر حملے کے لیےا فغان سرزمین کا استعمال ہونا ہمارے سنگین تشویش کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ مسئلہ افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے، اور اس پر زور دیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو روکے اور ان کے خلاف ایکشن لے مگر ہمیں ابھی تک کوئی مثبت نتائج نہیں ملے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں