چیف جسٹس کو توسیع دی گئی تو پیپلزپارٹی کیا کرے گی؟ خورشید شاہ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجانا چاہیے اور اگر حکومت نے انہیں توسیع دی تو پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔

خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو مسلم لیگ(ن)کا صدر نہ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے اس فیصلے کو شہباز شریف پر عدم اعتماد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پارٹی صدر بننا شہباز شریف کے اوپر عدم اعتماد ہے، شہباز شریف پر اعتماد نہیں تو مریم نواز کو صدر بنا دیں لیکن نواز شریف کو مسلم لیگ(ن)کا صدر نہیں بننا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ میں نواز شریف کا ہمیشہ خیر خواہ رہا ہوں، اگر انہوں نے پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالا تو شکوک و شبہات بڑھیں گے کہ نواز شریف نے بھائی سے سیٹ کیوں واپس لی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مسلم لیگ(ن)کا بانی اور سرپرست بن کر بیٹھنا چاہیے تھا، انہیں مشورہ ہے وہ چیئرمین بن جائیں، وہ کیا بیانیہ دیں گے کہ شہباز شریف کی وجہ سے پارٹی کمزور ہوئی پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں میڈیا کر رہا ہے لیکن جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر توسیع دینی پڑی تو جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ اگر مگر پر کام نہیں چلتا، وقت آئے گا تو دیکھیں گے کیا فیصلہ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہوتا ہے کسی شخص کا فیصلہ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close