لاہور(پی این آئی)لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔
لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی ہے جبکہ پولیس اڈیالہ جیل میں ہی شاہ محمود سے تفتیش کرے گی۔ تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور سے شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی بناء پر انہیں لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا۔ بعدزاں، لاہور پولیس کی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی اوراڈیالہ جیل میں انکا ہی بیان ریکارڈ کیا۔ ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں