برطانیہ کیلئے قومی ائیر لائن کی پروازیں کب شروع ہو ں گی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آ باد (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) حکام کو برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

پی آئی اے حکام نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں قومی ائیر لائن کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ ہفتہ وار 22 پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کی فراہمی کیلئے اشتہار میں پیشکش طلب کر لی ہیں، پی آئی اے نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 9 پروازوں کیلئے 6500 کھانے کی بڈز طلب کی ہیں۔ لندن ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 10 پروازوں کے لیے 7500 میل پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں جبکہ برمنگھم ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 2 پروازوں کیلئے کھانے کے 2200 پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق خواہشمند کمپنیاں 27 جون 2024 تک ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزل جمع کروا سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close