وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو ایک بار پھروفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی جبکہ پی پی پی رہنمائوں نے موقف اختیار کیا کہ شمولیت کا حتمی فیصلہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو کریں گے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پیپلز پارٹی وفد نے بجٹ منظوری میں حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تجاویزپیش کیں۔ وفد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بیس سے پچیس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ، وفد نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات پی پی ہی کی درخواست پر ہوئی تھی۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پی پی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے آئندہ بجٹ کے سلسلے میں ملاقات کی درخواست کی تھی، اور ان سے عوام دوست بجٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close