وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الانسز بحال کر دیئے گئے ۔

ذرا ئع کے مطابق ملازمین کے پارلیمنٹ ہائو س الائو نس اور بجلی و تیل الائونس میں اضافہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے پارلیمنٹ ہائوس الائو نس100 فیصد کر دیا گیا۔پارلیمنٹ ہائو س الائو نس گریڈ ایک سے 9 تک کے ملازمین کیلئے 60 فیصد تھا،گریڈ 10سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 50 فیصد تھا،گریڈ 17سے 22تک کے ملازمین کیلئے پارلیمنٹ ہائو س الائو نس 40 فیصد تھا۔ذرائع کا کہنا ہے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے فیول،بجلی سبسڈی کی مد میں الانس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ فیول بجلی سبسڈی کی مد میں الائونس 35فیصد سے بڑھا کر 65فیصد مقررکیا گیا ہے،الائونسز میں اضافے کی منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close