شدید گرمی، قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیا گیا جبکہ یکم جون سے 31اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پختونخوا میں سکول صبح 8بجے کے بجائے 7بجے کھلیں گے،پرائمری سیکشن کی چھٹی 11بجے ہو گی، مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کی چھٹی 12بجے ہو گی،محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں کے اوقات کارشدید گرمی کے باعث تبدیل کئے گئے،پرائمری سکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31اگست تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close